
اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو عام انتخابات کے نسبت حساس قرار دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل برانچ اور پولیس زونز نے ابتدائی رپورٹ سینئر افسران کو پیش کیں۔
رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں امیدوار جرائم پیشہ عناصر کو استعمال کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی نے ڈویژنل پولیس آفیسرز اور آپریشن ڈویژن کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔
دوران اجلاس بلدیاتی انتخابات کو جنرل الیکشن کی نسبت حساس قرار دے دیا گیا اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ پولنگ اسٹیشن میں کوئی بھی شخص مسلح داخل نہیں ہو سکتا۔
ہدایات میں کہا گیا کہ ایس ایچ اوز کو حساس مقامات اور افراد کی نشاندہی آئندہ ہفتے تک تحریری جمع کروانا ہوگی۔
پولیس ذرائع کے مطابق امیدواروں کو کارنرمیٹنگ یا جلسے کے لیے ایس ایچ او سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے
-
عمران خان پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق ق لیگ کو اعتماد میں لیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام ڈویژن کےارکان اسمبلی سےمشاورت مکمل کر چکے ہیں، ارکان اسمبلی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔
-
صوبے کے تمام علاقوں سے 80 فیصد سیلابی پانی کی نکاسی ہوچکی، وزیراعلیٰ سندھ
سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کو گھر بنانے کے لیے 3 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔
-
ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ کی صدر سے ملاقات
ملاقات میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
-
وفاق صوبے کے 180 ارب روپے جلد ادا کرے، مشتاق غنی
مشتاق غنی نے کہا کہ بقایا جات ادا نہ کیے تو کے پی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کریں گے۔
-
اسمبلیاں توڑنے سے قبل تونسہ کو ضلع بنا دیں گے، عمران خان
عثمان بزدار نے کہا کہ تونسہ کو عرصے سے ضلع بنانے پر کام کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ضلع کا درجہ نہیں دیا گیا۔
-
ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق کم کرنے کی ہدایت کردی۔
-
گوادر: جیوانی میں تیل کے نجی ڈپو میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
لیویز حکام نے بتایا کہ تیل کے نجی ڈپو میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، آگ لگنے سے گاڑیاں اور کشتیاں جل گئیں۔
-
نیب قانون میں نہیں لکھا آرمی افسران کا احتساب آرمی ایکٹ کے تحت ہوگا، عدالت
پی ٹی آئی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا نہیں؟
-
کراچی: پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، اماراتی قونصل جنرل
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کے زیر اہتمام افضال تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب کا انعقاد۔
-
پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔
-
بھارت کی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کو دے رہے ہیں: وزیرِمملکت برائے خارجہ
وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 سال میں 1230 حملے ہوئے ہیں جو ’را‘ کے اسپانسرڈ تھے۔
-
سانپ، آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔
-
جعلی پینشن اسکینڈل: ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کے فرانزک کا حکم
کراچی کی احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا فرانزک کرانےکا حکم دے دیا۔
-
لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، ریسٹورنٹس ہفتے میں 4 دن رات 10 بجے جبکہ 3 دن 11 بجے بند ہوں گے۔