Categories
Breaking news

اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ سامنے آیا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے 2 ججز کی مدت مکمل ہو گئی۔

ڈیپوٹیشن پر آئے احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس دے دی گئیں۔

اسی طرح احتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

دونوں ججز کو ہائی کورٹ واپس بھیجنے کے بعد زیرِ سماعت کیس التواء کا شکار ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ مذکورہ احتساب عدالتوں میں آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، میاں محمد نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس زیرِسماعت ہے ۔

احتساب عدالتوں میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مراد علی شاہ کے کیس بھی زیرِ سماعت ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *