Categories
Breaking news

اسلام آباد: پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی، جس میں 150سے زائد اسٹالز جل گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار بازار کے سری نگر ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے۔

ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، پولیس نے اتوار بازار جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اتوار بازار پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *