
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہائی ’ویلیو ٹارگٹ‘ کو نشانہ بنانے کے لیے آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی۔
وزیر داخلہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارود سے بھری گاڑی آئی جے پرنسپل روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس میں ایک مرد اور خاتون دہشت گرد سوار تھے، دھماکے میں دونوں ہوئے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ایگل اسکواڈ نے گشت کے دوران مشکوک سمجھتے ہوئے گاڑی کو روکا تو اسی دوران گاڑی میں دھماکا ہوگیا جس سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھماکے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی فرض شناسی سے اسلام آباد بڑے حادثے سے محفوظ رہا، فرض شناسی پر پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے شہید اہلکار عدیل حسین کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کس کی وجہ سے ہوئی؟
وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کس کی وجہ سے ہوئی ہے؟
-
پولیس اہلکاروں نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا، ڈی آئی جی
ڈی آئی جی اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
-
ن لیگ نے پرویز الہٰی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی
مسلم لیگ ن نے پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی۔
-
کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بیٹے کا سادگی سے نکاح، تصاویر وائرل
-
ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تصویر منظر عام پر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی صحافی ریحام خان نے تیسری شادی مرزا بلال بیگ سے کر لی.
-
اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید
اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔
-
منی لانڈرنگ ریفرنس: سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور
لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
-
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 101 یونین کونسلز پر ہوں گے یا 125 یونین کونسلز کے تحت، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلز کی تعداد سے متعلق عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
-
ریحام خان نے تیسری شادی کر لی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کر لی.
-
عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری سابقہ اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر عمران خان کی لیگل ٹیم سے اہم مشاورت
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم سے رات گئے اہم مشاورت کی ہے۔
-
کل رات کمال کرنیوالوں نے کمال کر دیا: مونس الہٰی
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کل رات کو کمال کرنے والوں نے کمال کر دیا ہے۔
-
لاہور: بجلی کی چوری روکنے کیلئے اسمارٹ میٹر لگیں گے
لاہور کو بجلی کی فراہمی کے ذمے دار ادارے لیسکو کے بورڈ نے بجلی کی چوری روکنے کے لیے اسمارٹ میٹروں کی منظوری دے دی۔
-
بہاول پور: فائرنگ سے خواجہ سراء قتل
صوبۂ پنجاب کے ضلع بہاول پور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے خواجہ سراء کو قتل کر دیا۔
-
گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کیخلاف پرویز الہٰی کی پٹیشن دائر، آج ہی سماعت ہو گی
لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے حکم اور نوٹیفکیشن کے خلاف پرویز الہٰی کی جانب سے پٹیشن دائر کر دی گئی۔
-
فیصل آباد، دو کمسن محنت کش لڑکیوں سے زیادتی
پولیس کے مطابق کھرڑیانوالہ میں واقع ٹیکسٹائل ملز میں ٹھیکیدار شہباز نے 12 اور 13 سال کی دو لڑکیوں سے زیادتی کی۔