Categories
Breaking news

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی

Advertisement
Advertisement

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روک دی گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جاری ہندو مندر کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کیلئے 20 ہزار مربع فٹ زمین فراہم کی گئی تھی اور اس پر چند روز پہلے ہی کام شروع کیا گیا تھا تاہم ملک بھر میں شدید مخالفت کے بعد مندر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف نہ صرف ہر فرقے کے علماء نے آواز اٹھائی تھی بلکہ حکومت کے اتحادیوں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی۔ مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے ایک وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا ، اسلام آباد کے اصل ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی تھی۔

بحرانوں کا شکار پاکستان اور پی آئی اے

بحرانوں کا شکار پاکستان اور پی آئی اے

پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق لعل چند ملہی کے مطابق اس جگہ پر پورا کمپلیکس تعمیر کیا جاناہے، جس میں مندر ، کمیونٹی ہال اور پارکنگ وغیرہ شامل ہوں گے۔ اس کمپلیکس کی تعمیرکا تخمینہ 500 ملین روپے لگایا گیا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ پہلے مرحلے میں حکومت 100 ملین روپے فراہم کرے گی۔

مزید :

Breaking Newsعلاقائیاسلام آباد

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *