Categories
Breaking news

اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد میں آئی ٹین فور کے علاقے میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوا جبکہ زخمی اہلکاروں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے لیے مشکوک گاڑی کو روکا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ گاڑی رُکتے ہی خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے فوری بعد پولیس بھی جائے دھماکا پر پہنچ گئی۔

تحقیقات کا آغاز

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے پتا چلایا جائے گا کہ گاڑی کہاں سے آئی۔

دھماکے کے بعد راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد ضلع راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکا بندی کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *