Categories
Breaking news

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کردی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن 101 یونین کونسلز کی حد تک تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹر لسٹ کے مطابق الیکشن کرانے سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب ان 101 یونین کونسلز کا وجود باقی نہیں رہا۔

درخواست کے مطابق وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی تجویز کی ہیں۔

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن، عام انتخابات کے نسبت حساس قرار

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو عام انتخابات کے نسبت حساس قرار دے دیا گیا۔

درخواست بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کے چیئرمین کےامیدوار شہزاد اورنگزیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *