Categories
Breaking news

اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل ہونے والی کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش نے شہر کو ٹھنڈا ٹھار کردیا، اس پر مری سے آنے والی یخ بستہ ہوائیں سردی کی شدت بڑھا رہی ہیں۔

وقفے وقفے سے جاری کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کے باعث پتوں پر اور زمین پر کھڑے پانی میں گرتے قطرے دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ پہاڑوں پر اچھی برف باری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

بارش کے باعث اسلام آباد میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور آنے والے دنوں میں شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن کے وقت درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ جائے گا۔

دوسری جانب بارش کے باعث سردی کی شدت بڑھی تو اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گیس بالکل ہی غائب ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.