Categories
Breaking news

اسلام آباد میٹرو اسٹیشن پر لاش برآمدگی کیس میں بچی کا قاتل سگا باپ نکلا

اسلام آباد میٹرو اسٹیشن پر لاش برآمدگی کیس میں  بچی کا قاتل سگا باپ نکلا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے 12سال کی بچی کی لاش ملنے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بچی کو قتل کرنے والا اس کا سگا باپ نکلا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو قتل کرنے والا اس کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ سگا باپ نکلا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حراست میں ہے، اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

اسلام آباد: میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملنے والی بچی کی لاش کے لواحقین کا پتا چل گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام سوشل میڈیا سے لواحقین کو معلوم ہوا بچی قتل ہو گئی، بچی کی عمر 12سال اور نام صالحہ فاطمہ ہے، ترلائی میں والد کےساتھ رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے بھی برآمد کرلیے گئے۔

اس سے قبل بچی کے والد واجد نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا تھا کہ گزشتہ اتوار صبح گولڑہ دربار پر نیند سے اٹھا تو بچی غائب تھی، بچی کی لاش سے متعلق سندھ پولیس میں ملازم بھائی نے کال کر کے اطلاع دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.