Categories
Breaking news

اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئے اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے اڑان بھرنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی۔طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی۔ اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔ طیارہ آج دوپہر دوبارہ سعودی عرب کے لیےروانہ ہوجائے گا۔

ائیر پورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *