Categories
Breaking news

اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج

اسلام آباد خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج

اسلام آباد خودکش دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، دھماکے کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کی گئی۔

خودکش حملہ: گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، اسلام آباد پولیس

ترجمان پولیس نے کہا کہ خودکش حملہ انٹیلی جنس اداروں، اسپیشل برانچ کی بروقت اطلاعات کی وجہ سے ناکام ہوا۔

متن کے مطابق ڈیوٹی پر آئی 10 میں موجود تھا کہ مشکوک گاڑی تلاشی کے لیے روکی، کانسٹیبل عدیل نے ڈرائیور کے بعد پچھلی سیٹ پر بیٹھے لمبے بالوں والے شخص کی طرف رخ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لمبے بالوں والے شخص کی طرف پولیس اہلکار کے لپکنے پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے عدیل شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار اور شہری بھی زخمی ہوئے۔

متن کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹے اور ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا، تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کا نمبر 17 ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *