Categories
Breaking news

اسلام آباد خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

اسلام آباد خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباد جے آئی ٹی کے چیئرمین ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کا گریڈ 18 کا افسر بطور رکن شامل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق جے آئی ٹی میں انٹیلی جنس بیورو کا گریڈ 18 کا افسر بھی شامل ہوگا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور تفتیشی افسر جے آئی ٹی کی معاونت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *