Categories
Breaking news

اسلام آباد خودکش دھماکے سے متعلق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے انکشافات

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والے کے پیچھے بہت بڑا نیٹ ورک نہیں تھا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد خودکش دھماکے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی سے یہ لوگ آئے، ٹیکسی کرائے پر لی گئی تھی، ٹیکسی ڈرائیور اس واقعے میں ملوث نہیں تھا۔

وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ ہینڈلرز نے حملہ آور کو اسلام آباد پہنچایا، حملہ آور کا ہدف تھا کہ اسلام آباد میں جہاں کچھ لوگ اکٹھے ہوں یا کسی آفس کے سامنے حملہ کیا جائے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسلحے سے بھری گاڑی والی بات درست نہیں تھی، گاڑی جس طرح دھماکے سے اڑی اس سے لگا کہ گاڑی میں اسلحہ تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملکی سیاست میں عمران خان کا وجود ہے لڑائی ختم نہیں ہو سکتی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ فتنے اور فساد پر قائم ہے، ایک ایسا سیاستدان پیدا کیا گیا جو اب ملک کے گلے پڑ گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکار کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد پولیس کے شہید اہلکار عدیل حسین کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص کہے کہ مخالفین کے ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کر سکتا، مخالفین کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے مر جاؤں، ایسے میں کیا معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں؟

وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے نیب کا بے دریغ استعمال کیا، پنجاب اسمبلی کوئی کھیل تماشہ نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی اس صورتِ حال کا حل الیکشن نہیں، چارٹر آف ڈیمو کریسی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *