Categories
Breaking news

اسلام آباد خودکش حملے میں شہید اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور کیلئے پیکج کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکار کے لیے شہدا پیکج اور ٹیکسی ڈرائیور کو 1 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دینے کے احکامات جاری کردیے۔

اسلام آباد خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

وزیراعظم نے شہید ٹیکسی ڈرائیور سجاد حیدر کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا پیکج دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد شہید ٹیکسی ڈرائیور سجاد حیدر کے چیک لواحقین کے حوالے کریں گے۔

وزیراعظم آفس سے وفاقی وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *