Categories
Breaking news

اسلام آباد جاکر عمران خان سے استعفیٰ چھینیں گے: بلاول بھٹو

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے اور اسلام آباد پہنچ کر استعفے چھین کر لیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت زمینی حقائق سے واقف نہیں، عوام تاریخی منہگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں، انہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں، حکومت اپنے کسانوں کے بجائے دنیا سے خریداری کررہی ہے۔

عوام اپنے مسائل حل نہ ہونے پر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، حکومت موجودہ نظام سے عوام کی نفرت کو محسوس نہیں کر رہی، کٹھ پتلی وزیراعظم کے پاس جواب نہیں کہ عوام کیلئے کیا کریں گے، اگر وہ عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو انھیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

Advertisement

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام 11 جماعتیں متحد ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں، ہم نے طے کر رکھا ہے کہ حکومتی رویے کےخلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے نکلنے کا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا ہے، لانگ مارچ تو ہونا ہی ہونا ہے۔

پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ لانگ مارچ کب اور کیسے کرنا ہے، لیکن جو بھی فیصلہ ہوا ہم لانگ مارچ میں عوام کو ساتھ لے کر جائیں گے، اور اسلام آباد پہنچ کر عمران خان سے استعفی چھین کر لیں گے، عوامی طاقت کے سامنے وزیراعظم نہیں بچ سکتے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں چل رہے، ہم نے واضح الفاظ میں بتا دیا ہے کہ مذاکرات کا وقت چلا گیا، اب مذاکرات تب ہوں گے جب وزیراعظم نہیں ہوں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *