Categories
Breaking news

اسلام آباد: بیرون ملک سفر کے خواہش مند شہریوں نے ویکسی نیشن مرکز کا دروازہ توڑ ڈالا

سکیورٹی اہلکاروں، شہریوں کے درمیان تکرار اور دھکم پیل میں عملے کے دو افراد زخمی
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ایف نائن [۹] ماس کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والوں کے احتجاج کے باعث ویکسین لگنے کے عمل کو روک دیا گیا۔پیر کو ماس ویکسی نیشن سینٹر میں بیرون ملک جانے والے افراد کی بڑی تعداد ویکیسن لگوانے پہنچ گئی۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد کو اندر جانے سے روکنے کے لیے ایف 9 پارک کا مرکزی داخلی راستہ بند کردیا گیا۔دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے اور ویکسی نیشن سینٹر میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان تکرار اور دھکم پیل بھی ہوئی۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیاء نے میڈیا کو بتایا کہ بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا لیکن ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا، منع کرنے پر شہری مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ ضعیم ضیاء نے بتایا کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایف 9 ماس ویکسی نیشن سینٹر پر بدنظمی کے واقعات پیش آچکے ہیں تاہم پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرکے ویکسین کا عمل بحال کروایا تھا۔ادھر کرونا ويکسين لگوانے والوں کيلئے این سی اوسی نے پاليسی تبدیل کر دی ہے۔ سائنو ویک اور سائنوفارم کی دوسری ڈوز کا ٹائم 4 ہفتے سے بڑھا کر6 ہفتے کردیا گيا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری ڈوز کا وقت بڑھنے سے کوئی مشکل درپیش نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *