Categories
Breaking news

اسلام آباد ایئرپورٹ: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ

Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ: برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئر پورٹ پر برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی اضافی اسکریننگ کی جارہی ہے، وزارت صحت کی ٹیم برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے نمونے حاصل کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے خدشات کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا عمل سخت کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اضافی اسکریننگ کی جارہی ہے، سول ایوی ایشن کے احکامات پر محکمہ صحت کی ٹیم بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ٹیم برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے نمونے حاصل کر رہی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح حکومت پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فی الحال ایک ہفتے کے لیے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے شہریوں کو ایئرپورٹ پر کرونا وائرس پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ وطن واپسی پر ایک ہفتے کا لزمی قرنطینہ بھی گزارنا ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *