Categories
Breaking news

اسلام آباد، تیندوؤں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر آفس اسلام آباد نے تیندوؤں کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات گاؤں گھوکینا کے پاس کچھ موٹرسائیکل سواروں نے تیندوے کو دیکھا، جو ڈر کی وجہ سے گر کر زخمی بھی ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل بھی سیدپور کے آس پاس تیندوے دیکھے گئے، شہری مونال روڈ پر سفر کریں تو 2، 3 موٹرسائیکلیں اکٹھی سفر کریں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب تک اسے پکڑ نہیں لیا جاتا ٹریل تھری کو وقتی طور پر بند کر دیا ہے۔

اسلام آباد: سیدپور کے گاؤں میں تیندوؤں کے آنے کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد کے گاؤں سیدپور میں گاؤں میں رات گئے تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کردی گئی۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ پولیس کی نفری اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار علاقوں میں تعینات ہیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15 پر اطلاع دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائلڈ لائف حکام نے گاؤں سیدپور میں تیندوؤں کے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھروں کی چھتوں پر تیندوؤں کے پاؤں کے نشانات موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *