Categories
Breaking news

اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالے توڑنے پر طالبعلم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں اسلامیہ کالج میں لائبریری کے شیشے اور تالےتوڑنے والے طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کالج رجسٹرار کی مدعیت میں طالب علم کے خلاف تھانہ کیمپس میں مقدمہ درج کر کے طالب علم کاشف خاکسار کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسلامیہ کالج پشاور میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹ طلب

جسٹس روح الامین نے مزید ریمارکس میں کہا کہ کالجز، یونیورسٹیز میں ایسے درندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔

ایف آئی آر کے مطابق طالب علم نے یونیورسٹی امور میں مداخلت کی اور اثاثوں کو نقصان پہنچایا۔

تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق کاشف خاکسار نے یونیورسٹی اساتذہ اور افسران سے متعلق نازیبا کلمات کی ویڈیوز بنا کر وائرل کیں۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ طالب علم کو گرفتار کرنا شرمناک حرکت ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *