Categories
Breaking news

اسلامک کمیشن اسپین نے رواں سال رمضان کے دوران روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے سے متعلق ضابطہ جاری کردیا

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا بحران اور پابندیوں کے پیش نظر اسلامک کمیشن اسپین نے رواں سال رمضان کے دوران روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے سے متعلق ضابطہ جاری کردیا ہے۔
رواں سال رمضان کے بارے موجودہ حالات اور کوڈ کی وجہ سے حالات نارمل نہیں ہیں۔اور رات کی ایمرجنسی کی صورتحال میں بہت ساری جگہوں پر تراویح کی نماز مسجد میں ممکن نہیں ہے لہذا اپنے گھر اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر ادا کریں۔ روزہ رکھنا ہر ایک پر فرض ہے۔ اگر کسی کو صحت کا مسئلہ ہے تو وہ اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرے ۔
آپ لوگ جس جگہ یا علاقہ میں رہ رہے ہیں وہاں کے کورونا ایس او پیز کے مطابق عبادت کا شیڈول بنائیں ۔افطاری مسجدوں میں نہ کریں اگر کرنی ممکن ہے تو ماسک لگا کر اور سوشل فاصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *