Categories
Breaking news

اسرائیل کے تعلقات استوار: امارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار، ہرسطح پر بائیکاٹ کا اعلان

Advertisement
Advertisement

اسرائیل اور امارات لیبیا کی مرکزی افتا کونسل نے اسرائیل کے تعلقات استوار کرنے کا اعلان کرنے پرامارات کی مصنوعات کا استعمال حرام قرار دیتے ہوئے امارات کا ہرسطح پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لیبیا کی افتاح کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل پوری مسلم امہ اور عالم عرب کا اولین دشمن ہے۔

اس کے ساتھ دوستی کرنے والے مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ بیان میں عالم اسلام اور عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ امارات کا معاشی، سیاسی، سفارتی اور سماجی شعبوں سمیت ہر سطح پر بائیکاٹ کریں تاکہ ابو ظبی کی حکومت کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی ریاست سے دوستی کی کیا قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے خود کو عالم اسلام کی صف سے نکال کر مسلمانوں کے دشمنوں کی صف میں کھڑا کیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *