Categories
Breaking news

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں، پاکستان

Advertisement
 اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پر امریکی دباؤ کی خبریں من گھڑت ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم واضح طور کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی پالیسی قائداعظم کے وژن پر مبنی ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم کے واضح موقف کے بعد بے بنیاد قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں اور دارالحکومت القدس پر مشتمل فلسطین کا حامی ہے، پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *