Categories
Breaking news

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستانی فیصلے پر صدر محمود عباس کا اظہار تشکر

جنگ نیوز

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان ہر پاکستانی کی طرح فلسطینیوں کے لیے بھی فخر و عزت کا باعث ہے۔

فلسطینی صدر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو لکھے گئے خط میں امریکا کے دباؤ کے باوجود فلسطین کی جدوجہد سے متعلق پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

صدر محمود عباس نے پاکستان کی ترقی و کامیابی، پاکستانی حکمرانوں اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خط میں محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی کاز سے متعلق پاکستان کی حمایت اور غیرمتزلزل مؤقف قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے بڑے ممالک کے دباؤ کے باوجود پاکستان کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ اتنے دباؤ کے باوجود فلسطینی عوام کے لیے انصاف کا مطالبہ وزیراعظم پاکستان کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کا مظہر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا اور ایک اور ملک کے دباؤ کی بات کی تھی۔ تاہم وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے تعلقات کے قیام کو ناممکن قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *