Categories
Breaking news

“اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر عمران خان کا شکریہ، ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں” فلسطین نے پیغام جاری کردیا

Advertisement

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کو قانونی ریاست تسلیم نہ کرنے پر فلسطین کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

اسلام آباد میں قائم فلسطینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی ریاست اسرائیل کے حوالے سے واضح پیغام دینے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

بیان میں اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ " فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر اور ان پاکستانیوں کو اپنا عزیز ترین بھائی سمجھتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کیلئے آواز اٹھائی۔"

ایف ایس سی کے طالبِ علم نے غصے میں اپنے تایا کو قتل کردیا، جرم کی انتہائی دردناک داستان

خیال رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے۔ قائداعظم نے کہا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کو اُنکے بنیادی حقوق اور علیحدہ ریاست نہیں ملتی، تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔"

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعرب دنیا

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *