Categories
Breaking news

اسرائیلی حملوں کیخلاف قرارداد کی مخالفت کرنے پر فلسطینی وزیرخارجہ کی بھارت پر مذمت

فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی

فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی حمایت نہ کرنے پر بھارت کی مذمت کردی۔

فلسطینی وزیر خارنہ نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں حالیہ بمباری کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی بھارت نے حمایت نہیں کی۔

ریاض المالکی نے بھارتی رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ظلم کے خلاف عالمی رائے عامہ کی آواز کے ساتھ دینے کا اہم موقع گنوا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر ملک کو آواز اٹھانی چاہیے تھی لیکن عالمی انسانی حقوق کونسل میں بھارت سمیت 14 ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا۔

خیال رہے کہ قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کی انکوائری کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *