Categories
Breaking news

اسد کھوکھر کے بھائی، بیٹے، بھتیجے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر کے بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر کے بھائی، بیٹے، بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمہ صوبائی وزیر کے گاؤں مانووال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، حمزہ اور اسد کھوکھر کا بھیتجا حسن نامزد ہیں۔

ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، مقتول کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا، مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزمان نے قتل کیا تھا۔

خیال رہے کہ 6 ماہ قبل صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *