Categories
Breaking news

اسد قیصر کی چوہدری شجاعت کو منانے کی ناکام کوشش

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکمران اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کے لیے منانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے چوہدری شجاعت حسین کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے دوران گفتگو ق لیگ کے سربراہ سے کہا کہ اپنی پارٹی کا ایک رکن اسمبلی ہی بھجوادیں تاکہ آپ کی جماعت کی نمائندگی ہوجائے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اسد قیصر کی بات کے جواب میں کہا کہ آپ اپنی دعوت پر بلوائیں گے تو ضرور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگی سربراہ نے دوران گفتگو صاف الفاظ میں اپنی جماعت کے ایک رکن قومی اسمبلی کو بھی وزیراعظم کے عشائیے میں بھجوانے سے انکار کردیا اور کہا کہ سرکاری عشائیے میں شریک نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو عشائیے کی دعوت دی تھی۔

مسلم لیگ (ق) نے اس عشائیے میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس عشائیے میں شرکت نہیں کرسکتے۔

بعد ازاں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بھی حکومتی اتحادیوں کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *