Categories
Breaking news

اسد عُمر کا ویکسینشن کیلئے خصوصی پروگرام بنانے کا اعلان

اسد عُمر کا ویکسینشن کیلئے خصوصی پروگرام بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسینشن کے لیے خصوصی پروگرام بنائے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ چیمبر آف کامرس، وکلاء تنظیمیں، دیگر تاجر تنظیموں اور صحافی تنظیموں کے لیے پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ لیبر یونین، اساتذہ اور مختلف تنظیموں کی ویکسینیشن کے لیے بھی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کی تنظیموں کو ساتھ ملا کر ویکسینیشن مہم کو مزید متحرک کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *