Categories
Breaking news

اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کو سرنڈر کرنے کا موقع دے دیا

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا موقع دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔

اس سے پہلے آج ہی اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کردیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.