
ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ دہشت گردی پوری دُنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، حکومت ترکیہ اور عوام کے ساتھ دہشت گردی کے واقعے کےخلاف کھڑے ہیں۔
عارف علوی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیےدعائے مغفرت، اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تقسیم اسکوائر دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، سوگوار خاندانوں اور ترکیہ کے برادر لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائدحزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد نے بھی استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بھی استنبول میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
الیکشن نہ ہونے کا ذمہ دار نواز شریف ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن نہ کرانے کا ذمے دار نواز شریف کو قرار دے دیا ہے۔
-
ملتان: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا
ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کرایا۔
-
نوشہرہ میں پی ٹی آئی جلسہ: عمران کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان واپس چلے گئے
جلسے کا ٹائم 5 بجے رکھا گیا تھا قائدین ڈھائی گھنٹہ لیٹ پہنچے، جلسے کیلئے صبح سے سڑک کو بھی بند کیا گیا تھا۔
-
جب بھی عمران خان کی کال ملے گی تیار ہیں، علی امین گنڈا پور
کرک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رونے والے اب کہاں ہیں؟
-
پشاور: ذہنی مریض نے بیوی اور بھابھی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقہ ریگی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی، بھابھی کو قتل جبکہ بھائی کو زخمی کیا۔
-
یورپی کمشنر برائے داخلہ و مائیگریشن پاکستان پہنچ گئیں
یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر نے ان کا استقبال کرنے کے بعد ان کے ساتھ گاڑی میں جاتے ہوئے لی گئی ایک سیلفی بھی شیئر کی۔
-
فیصل آباد: عمران خان کے خطاب کے دوران کارکنوں میں جھگڑا
فیصل آباد کے ضلع کونسل چوک میں عمران خان کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔
-
پروفیسر محمد افضال کو پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کا اضافی چارج تفویض
محمد افضال نے جامعہ کراچی سے ایم فل کیا ہوا ہے وہ گزشتہ 5 سال سے زائد عرصہ سے ڈائریکٹوریٹ میں بحیثیت ڈائریکٹر ایڈمن اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
-
ورلڈکپ فائنل میں شکست کے باوجود وزیراعظم کی ٹیم کی تعریف
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت ہی بہادری سے مقابلہ کیا، تاہم انگلینڈ نے آج بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔
-
حیدر آباد: گھر کی چھت سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد کے ایک گھر کی چھت سے نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق ہو گئی۔
-
اولڈ راوینز لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز، ڈاکٹر ثمر مبارک مند، اعتزاز احسن کے نام
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کانووکیشن کے تیسرے روز نامور اولڈ راوینز کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے گئے۔
-
میڈیکل داخلہ ٹیسٹ، نتائج آج رات ویب سائٹ پر جاری ہونگے
ملک بھر میں آج میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، تاہم کوئٹہ میں ٹریفک جام ہونے کے باعث ٹیسٹ نصف گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، ٹیسٹ کے نتائج رات 9 بجے پی ایم سی کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکیں گے۔
-
یونیفارم پالیسی کے تحت ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوا: نوشاد شیخ
صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا ہے کہ آج یونیفارم پالیسی کے تحت ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کیا گیا۔
-
پنجاب اور کیلیفورنیا کو سسٹر اسٹیٹ قرار دینے کا معاہدہ
وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے نام کیلیفورنیا قانون سازاسمبلی کی کمیٹی کے سربراہ کریس آر ہولڈن نے ایک مراسلہ بھیجا ہے۔
-
اب سی پیک پر کام کی رفتار تیز کریں گے: چینی قونصل جنرل
لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا ہے کہ سی پیک پر سست رفتاری کا کسی سے گلہ نہیں، اب سی پیک پر کام کی رفتار تیز کریں گے، یہ مشترکہ منصوبہ ہے۔
-
گورنر کا عہدہ عوام تک لے جانا چاہتا ہوں: کامران ٹیسوری
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اختر کالونی بازار کا دورہ کیا، دوکانداروں اور خریداروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔