Categories
Breaking news

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

Advertisement
Advertisement

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت شہنشاہ قوال، موسیقی کے بے تاج بادشاہ، استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے تئیس برس بیت گئے۔

لیکن ان کی خوبصورت آواز کا جادو آج بھی دلوں پر راج کررہاہے۔

قوالی میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان، استاد نصرت فتح علی خان، سولہ برس کی عمر میں قوالی کا رنگ اپنایا، غزل،کلاسیکل،گیت سمیت موسیقی کے ہر صنف کو گنگونایا۔

نصرت فتح علی خان کی حمد وہ ہی خدا ہے کو بھی بہت پذیرائی ملی۔

ملی نغمہ میری پہچان پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے گایا گیا گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسے ہیں،،

نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے پچیس البم ریلیز ہوئے جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی،

اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو متاثر کرنے والے نصرت کی صلاحیتوں سے استفادہ بالی وڈ اور ہالی وڈ نے بھی حاصل کیا،،

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نواز اگیا، یونیسکو میوزک ایوارڈ ملا، گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

انیس سو ستانوے میں انتقال کےوقت ان کی عمر اڑتالیس سال تھی اور وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *