Categories
Breaking news

ازخود نوٹس: چیف جسٹس سپریم کورٹ پہنچ گئے

ازخود نوٹس: چیف جسٹس سپریم کورٹ پہنچ گئے

موجودہ سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال عدالت پہنچ گئے۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر بھی سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔

سپریم کورٹ کا عدالتی عملہ بھی عدالت پہنچ گیا، جبکہ کمپیوٹر آن ہو گئے، ججز کے مائیک چیک کر لیے گئے جبکہ سماعت کے آغاز سے قبل کی حتمی تیاریاں جاری ہیں۔

ادھر رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچے اور موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لیا۔

اس کے بعد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون سپریم کورٹ پہنچے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا، اٹارنی جنرل

ادھر سپریم کورٹ میں موجود اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے سابق وزیر قانون فواد چوہدری اور بابر اعوان سے قانونی امور پر مشاورت کی۔

پیپلزپارٹی کے وکیل اسپیکر رولنگ کے خلاف درخواست دائر کرنے سپریم کورٹ پہنچے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.