Categories
Breaking news

ارکانِ اسمبلی کو فنڈز کا اجراء، کیس سماعت کیلئے مقرر

Advertisement
ارکانِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کا اجراء، کیس سماعت کیلئے مقرر

وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے ارکانِ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بینچ بنا دیا۔

سپریم کورٹ، ارکان اسمبلی کو فنڈ دینے کا نوٹس، کیا ایسا کرنا آئین کے مطابق ہے، جسٹس فائز عیسیٰ کا اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز سے جواب طلب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی…

x
Advertisement

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل دن 1 بجے کیس کی سماعت کرے گا، 5 رکنی بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔

اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخبار کی خبر پر نوٹس لیا تھا۔

​​

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *