بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کی ایکسرسائز ویڈیو 10 لاکھ سے زائد بار دیکھ لی گئی۔ ساتھ ہی اداکارہ نے صحت سے متعلق مشورے بھی دیئے۔اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر طاقت اور باڈی شیپ کو بہتر بنانے سے متعلق ورزش کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ اس طریقے سے پٹھوں کے عدم توازن اور کمر یا بیک کے مسائل کو مکمل ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنا فٹنس کے ساتھ اپنے جسم اور ذہن کو بھی صاف کرنے کا طریقہ ہے۔
