Categories
Breaking news

ارمینہ کا یوٹرن، ترک آرٹسٹ سے ملنے کی خواہش ظاہری کردی

Advertisement
Advertisement

اداکارہ و ماڈل ارمینہ خان نے اپنے ہی قول سے یوٹرن لیتے ہوئے غیر ملکی آرٹسٹ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔واضح رہے کہ ڈراما ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار ادا کرنے والے جاوید جیتن گُنیر کے حال ہی میں ہوئے دورہ پاکستان پر ارمینہ نے اُن سے ملاقات پر عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کے سوال پر انھوں نے جواب دیتے ہوئے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کو ’بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ‘ جیسی کہاوتوں سے تشبیہ دی تھی۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں ان سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں؟‘تاہم اب ارمینہ نے غیر ملکی آرٹسٹ سے ملاقات کے معاملے پر یوٹرن لیتے ہوئے ترک اداکارہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ارمینہ خان نے کہا کہ وہ اسرا بیلگیچ سے بے حد پیار کرتی ہیں اور ان سے ملاقات کریں گی۔ارمینہ کے اس بیان پر ایک صارف نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیتے ہوئے ان کے پرانے بیان کی یاد تازہ کروادی۔اس صارف نے لکھا کہ کیا وہ آپ کی پھوپھو کی بیٹی ہے؟ کیا اب آپ بیگانی شادی میں عبداللّٰہ دیوانہ کی مثال نہیں دیں گی؟اس پر ارمینہ خان نے اس صارف کو جواب دیا کہ کیا وہ آپ کی رشتہ دار ہیں؟ تو آپ کو تکلیف کیوں ہورہی ہے؟

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *