Categories
Breaking news

ارمینا خان کی منشاپاشا کو نکاح کی مبارکباد

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے اداکارہ منشا پاشا کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔اداکارہ ارمینا خان نے منشاپاشا کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شئیر کی ہے۔ارمینا خان نے منشا پاشا کی نکاح کی ایک خوبصوت تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’میں دل کی گہرائیوں سے اپنی دوست کو اس کے نکاح پر مبارکباد دیتی ہوں۔‘ارمینا نے مزید لکھا کہ ’ تمہاری یہ خوشی میرے لیے سچی خوشی اور باعث اطمینان ہے۔‘منشا پاشا کی تعریف کرتے ہوئے ارمینا نے لکھا کہ ’تم خوبصورت لگ رہی ہو شہزادی۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روزمنشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا سنہری رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *