Categories
Breaking news

ارمیلا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال

Advertisement

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاست دان اُرمیلا ماٹونڈکر کا ہیک شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے بالی وڈ اداکارہ اور شیو سینا کی رہنما ارمیلا ماٹونڈکر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی ایف آئی آر نامعلوم شخص کے خلاف درج کی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ روز ہی ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہوگیا۔اداکارہ نے ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انسٹاگرام پر واپس آگئی ہوں تاہم میری کچھ پوسٹس غائب ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ارمیلا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ وہ سائبر کرائم سیل کو ہلکا مت لیں اور سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی شکایات کے لیے ضرور رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *