Categories
Breaking news

’ارطغرل غازی‘ یا ’عثمان بے‘، مداحوں میں زیادہ مقبول کون؟

دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان اور اس سیریز کےسیکوئل ’کورلوس عثمان‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار بوراک اوزچیویت ، دونوں ہی اداکاروں نے اپنی شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔اگر دونوں اداکاروں کی سوشل میڈیاپر مقبولیت کا موازنہ کیا جائے تو ’کورلوس عثمان‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار بوراک اوزچیویت نے اداکار انگین آلتان سے زیادہ مقبولیت حاصل کی ۔
سیریز ’کورلوس عثمان‘ کے دوسرے سیزن کے اختتام پر پہنچنے تک ادکار بوراک اوزچیویت کےانسٹاگرام پر فالورز کی تعداد18 ملین سے زائد ہوگئی ہے۔دوسری جانب اداکار انگین آلتان کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 4.4ملین ہے اور انہوں نے 184 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ اداکار بوراک اوزچیویت انسٹا گرام پر انگین آلتان سے زیادہ مقبول ہوگئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *