پوری دنیا کو اپنی سحر میں جکڑنے والی سیریز کے مرکزی کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار تامیر یاگت آج کے بعد سیریز میں دکھائی نہیں دیں گے۔کورلش عثمان کے ٹریلر کے مطابق کورلش عثمان کے سیزن 2 کی آج رات نشر ہونے والی 40 ویں قسط میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سے کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز ہوا تھا۔
