Categories
Breaking news

ارشد وحید کا انتقال، چوہدری شجاعت، پرویز الہٰی کا اظہار تعزیت

Advertisement
ارشد وحید کے انتقال پر چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کا اظہار تعزیت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے سینئر صحافی اور ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے میزبان ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ’جیو نیوز‘ کے سینئر صحافی کے انتقال پر کہا کہ ارشد وحید چوہدری نے اپنی صحافتی ذمے داریاں بہت بہتر طریقے سے ادا کیں۔

جیو پارلیمنٹ کے میزبان ارشد وحید چودھری انتقال کرگئے

سینئر صحافی ارشد وحید چودھری کورونا وائرس کے باعث کئی دنوں سے بیمار تھے۔

x
Advertisement

واضح رہے کہ سینئر صحافی ارشد وحیدچوہدری کورونا وائرس کے باعث کئی دنوں سے بیمار تھے اور کورونا وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔

ارشد وحید چوہدری ’جیو نیوز‘ کے سسینئر رپورٹر اور پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے جس میں وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔

ارشد وحید چوہدری کے انتقال پر اہم شخصیات کا اظہار افسوس

چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری کے انتقال کی خبر سُن کر دل افسردہ ہے، ان کی صحافتی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *