
پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود ہیں، جن میں سے 3 گولیوں کے نشان ہیں، کلیوئیکل بون میں فریکچر ہے جبکہ تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
اسلام آباد کے پمز اسپتال کی جانب سے کل اسلام آباد ہائی کورٹ کو مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں پمز اسپتال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس موصول ہو چکا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔
ارشد شریف قتل کیس، ’جیو نیوز‘ اہم نئے شواہد سامنے لے آیا
کینیا میں صحافی و اینکر ارشد شریف کے قتل کے کیس میں ’جیو نیوز‘ اہم نئے شواہد سامنے لے آیا۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بنانے کے بعد کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملی ہے، کینیا کی رپورٹ میں خون اور جگر کے نمونے لینے کا ذکر ہے، کینیا کی رپورٹ میں ناخن لینے کا ذکر نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ارشدشریف کی تصاویر لینے والے کیمرہ مین نے بھی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، پوسٹ مارٹم کے دوران تمام میڈیکل بورڈ کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمرہ مین کے بیان کے مطابق ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث تصاویر ڈی ایس ایل آر کے ذریعے لی گئیں، تصاویر بنانے کے بعد کیمرہ بورڈ کے سربراہ کو دے دیا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیمرہ مین نے بتایا ہے کہ کچھ تصاویر وہی ہیں جو کیمرے سے لی گئیں، تصاویر لیک کیسے ہوئیں علم نہیں، کیمرہ بورڈ سربراہ کو دے چکا تھا۔
کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کا قتل
کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ارشد شریف کو قتل کرنیوالوں کو پتہ تھا کسے مارنا، کسے بچانا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی و اینکر ارشد شریف کا کینیا میں قتل ایک ٹارگٹڈ مرڈر ہے۔
کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔
مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
-
آئیڈیاز 2022ء: 15 تا 18 نومبر متبادل راستوں کا اعلان
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022ء کے ایکسپو سینٹر کراچی میں انعقاد کے دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستے بند رکھے جائیں گے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
سردی کی آمد، بلاول بھٹو کی متاثرین سیلاب کی مدد کا کام تیز کرنے کی ہدایت
دیہی علاقوں میں سردی شروع ہورہی ہے، متاثرین کی مدد کا کام تیز کیا جائے، مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اور سندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے۔
-
سندھ: بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں: علی زیدی
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں۔
-
اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئیگا: بابر اعوان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پلوامہ تھوڑی ہے، یہاں لانگ مارچ آئے گا۔
-
عمران خان حملے پر چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق آج اپنی درخواست جمع کرائی ہے، ہم چیف جسٹس سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔
-
مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا: اعظم سواتی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا۔
-
عمران خان نے سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا، شیری رحمٰن
وفاقی وزیر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کے سائفر سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹرن خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا۔
-
نواز شریف کو پاسپورٹ مل گیا، کلین چٹ نہیں ملی، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بھائی وزیرِ اعظم ہے اور سفارتی پاسپورٹ بھی مل چکا ہے مگر کلین چٹ نہیں ملی۔
-
عمران خان پر حملہ: PTI ارکانِ پارلیمان کی درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع
پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ رجسٹریز میں جمع کرا دیں۔
-
امریکی سازش کا بیانیہ پس پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جس بیانیہ پر پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا
-
لانگ مارچ کیخلاف درخواست: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے نوٹس جاری
لاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ اور مظاہروں کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
-
عمران خان کو دھمکی: عطاء و سائرہ تارڑ کی عبوری ضمانت میں توسیع
حافظ آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دھمکیاں دینے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، سائرہ تارڑ اور محمد بخش تارڑ گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
-
پی ٹی آئی کے دھرنے سے سڑکوں کی بندش، IG اسلام آباد سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
-
قصور: حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق
پنجاب کے ضلع قصور میں پھولنگر بائی پاس پر 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں۔