
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی جانب سے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو کب دی جائے گی اس حوالے سے انتظامیہ نے بتا دیا۔
پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے آج پہلی مرتبہ سربراہ پمز سے ملاقات کی، ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو اہلخانہ کو دی جائے گی۔
ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئیں، ڈاکٹر خالد مسعود
ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ہمیں کینیا کی طرف سے ارشد شریف کا کیا جانے والا پوسٹ مارٹم ملا نہیں ہے، اگر وہ مل جاتا تو پھر بات کلیئر ہوجاتی، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ہم نے پولیس کو دی ہے۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبریں بے بنیاد ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فارنزک لیب بھجوائے تھے، فارنزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بذریعہ عدالت حاصل کیے جانے کا اہلخانہ کو پہلے ہی بتایا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی آفیسر کو دینی ہوتی ہے انہیں بروقت فراہم کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا یا کسی غیر متعلقہ کو فراہم کرنا خلاف قانون ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی نے خرم حمید روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم کردی
پارٹی کے ضلعی صدر میانوالی سلیم گل خان نے کہا کہ حمید روکھڑی نے بغیر اجازت میڈيا پر پارٹی موقف کے خلاف بات کی۔
-
ممتاز زہرہ بلوچ دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
دفتر خارجہ نے ممتاز زہرہ بلوچ کو ترجمان مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
-
حکومتی دعووں کے باوجود معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں، شوکت ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے دعوؤں کے برعکس معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔
-
نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لاتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج قوم اعظم سواتی کےساتھ کھڑی ہے، انہوں نے سوچا مجھے گولیاں لگیں تو چپ کرکے بیٹھ جاؤں گا، قوم میں شعور آگیا، معظم اور ابتسام اس کی مثال ہیں، ان کی تیاری پوری تھی، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔
-
لندن کے فیصلے عوام کو قبول نہیں ہیں، اسد عمر
اسد عمر نے کہا کہ جو بھگوڑا ہے، اس کے لیے ڈپلو میٹک پاسپورٹ آ جائے، ایک مفرور کو 5 سال کا پاسپورٹ ایشو ہوگیا، یہ کون سا قانون ہے، عام آدمی کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔
-
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں سال کتنے ارب کا زائد ٹیکس وصول کیا؟
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی میں ٹیکس وصولی کے تفصیلی اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔
-
راستے بند کرکے ملک میں سرمایہ کاری کا پہیہ جام کیا جا رہا ہے، حافظ حمداللّٰہ
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پنجاب پولیس اور حکومتی سرپرستی میں راستے بند کیے جا رہے ہیں۔
-
صدر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو اسناد دیں
صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے 24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکا کو اسناد دیں۔
-
کراچی: سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، 2 نرسوں کی حالت غیر
مظاہرین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے، ایک گروہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالنے اور دوسرے نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
-
ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ
20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 62 پیسے سستا ہوا، لہسن، دال ماش، گڑ اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
-
محکمہ تعلیم سندھ کا ڈی جے کالج میں مزید داخلے دینے کا فیصلہ
محکمہ تعلیم سندھ نے دیارام جیٹھامل (ڈی جے) سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کراچی میں مزید داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
نقیب اللّٰہ قتل کیس، راؤ انوار نے بیان ریکارڈ کروا دیا
راؤ انوار کا کہنا تھا کہ محکمانہ دشمنی کی وجہ سے کیس میں ملوث کیا گیا، سی ڈی آر اور جیو فینسنگ کی رپورٹس میں واضح تضاد ہے، جس وقت واقعہ ہوا وہ وہاں نہیں تھے۔
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملتان گیریژن میں جوانوں سے ملاقات
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
-
راستے بند ہیں تو کھلوانا حکومت کا کام ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ راستے بند ہیں تو راستہ کھلوانا حکومت کا کام ہے، پولیس کی مدعیت میں کیسز بنتے اور چلتے رہتے ہیں،حکومتیں چلی جاتی ہیں۔
-
ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا
ڈی جی نیب لاہور مرزا سلطان محمد سلیم کو تبدیل کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
-
لاہور ہائی کورٹ نے لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی
لاہور ہائی کورٹ نے لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔