
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل ٹارگٹڈ مرڈر کیس ہے، وقار اور خرم نے غالباً پولیس کو ساتھ ملا کر قتل کروایا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کا جس جگہ قتل ہوا وہاں ناکہ نہیں لگا ہوا تھا، اس روز اس مقام سے پورے دن میں صرف 3 گاڑیاں گزریں، وقار اور خرم اس واقعے سے علیحدہ نہیں۔
ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئیں، ڈاکٹر خالد مسعود
ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ہمیں کینیا کی طرف سے ارشد شریف کا کیا جانے والا پوسٹ مارٹم ملا نہیں ہے، اگر وہ مل جاتا تو پھر بات کلیئر ہوجاتی، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ہم نے پولیس کو دی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وقار اور خرم اپنے فون کا ڈیٹا دینے سے انکاری ہیں، کینیا کی پولیس واقعے کی انویسٹی گیشن سے انکاری ہے، وقار اور خرم کی پولیس سے ملی بھگت سامنے آتی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کینیا کے صدر کو درخواست کریں کہ انویسٹی گیشن کرواکے دیں، معلوم کروارہے ہیں ارشد شریف کو دبئی سے کینیا ہی کیوں بھجوایا گیا۔
رانا ثناء نے کہا کہ خرم اور وقار کو ارشد شریف نہیں جانتے تھے، ارشد شریف کے حادثے کی خبر چلانا خرم، وقار، کینین پولیس کی ملی بھگت تھی، وقار اور خرم اب براہ راست بات نہیں کر رہے اور کہہ دیا ہے ان کا وکیل بات کرے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ کروڑوں روپے کے سرکاری اخراجات
اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
-
ارشد شریف کی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئیں، ڈاکٹر خالد مسعود
ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ہمیں کینیا کی طرف سے ارشد شریف کا کیا جانے والا پوسٹ مارٹم ملا نہیں ہے، اگر وہ مل جاتا تو پھر بات کلیئر ہوجاتی، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ ہم نے پولیس کو دی ہے۔
-
عمران خان اب صرف فرسٹریشن کا شکار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ریلیونٹ رہنے کیلیے وزیراعظم اور افسروں کا نام لے رہے ہیں۔
-
لندن میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات ہوئی، خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں، فوج ایسے کسی غیر آئینی اقدام کی مرتکب نہیں ہوگی۔
-
پاکستانی سمندری حدود میں شکار کرنے والے 6 بھارتی ماہی گیر گرفتار
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری کرتے ہوئے چھ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی۔
-
پی ٹی آئی رہنماؤں کے دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد زخمی
واقعے میں زخمی دو افراد کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا جبکہ تیسرے کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
-
بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اچھی نظر آرہی ہے فائنل جیتیں گے۔
-
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست دائر
انجمن تاجران کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
-
آزادی مارچ سندھ کے عوام کیلئے بھی نجات دہندہ ثابت ہوگا، عمران خان
عمران خان سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی اور حقیقی آزادی مارچ میں سندھ سے شرکا کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
-
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں اختلافات
پی ٹی آئی منحرف ارکان کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں اپنا پارلیمانی لیڈر تبدیل کردیا۔
-
آغا سہیل پٹھان چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرر
حکومت سندھ نے تقرری کے منتظر 19 گریڈ کے افسر آغا سہیل پٹھان کو چیرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ مقرر کردیا گیا ہے۔
-
یہ کیسا انوکھا لاڈلہ ہے کھیلنے کو پاکستان مانگتا ہے؟ جاوید لطیف
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس 70 سال کے بچے کو نہیں پتا کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاتا ہے تو نواز شریف کو سزا دی جاتی ہے۔
-
جے آئی ٹی میں دو بریگیڈیئر نہ ہوتے تو نواز شریف کو سزا نہ ہوتی، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری نواز شریف اور زرداری کا مسئلہ ہوگا، میرا نہیں، میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نیا آرمی چیف کون ہوگا، یہ فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے۔
-
خاتون کی جانب سے لاش چھوڑ کر جانے والے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کے شواہد ملے ہیں، پولیس سرجن
ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت دم گھٹنے سے ہوئی، موت کی حتمی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
-
نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، شریف فیملی کی تصدیق
شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی۔
-
وزیرآباد واقعہ، پی ٹی آئی کے زبیر نیازی نے سیشن عدالت میں درخواست جمع کرا دی
درخواست گزار نے کہا کہ عدالت عمران خان کی درخواست کے مطابق نامزد افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کاحکم دے۔