Categories
Breaking news

ارشد شریف قتل: فیصل واؤڈا FIA ہیڈکوارٹر میں پیش ہو گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ ہمیں ارشد شریف پر گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔

ایف آئی اے آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہاک کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے آج مجھے بلایا تھا، 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا، یہ سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا، انہیں قریب سے گولی ماری گئی، ان کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازش کے تحت قتل کیا گیا،ان کے قتل کا پلان پاکستان میں بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کر رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان بڑے لوگوں تک بھی ہاتھ پہنچے گا جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے وہ حرکت میں آ جائیں، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھ دار ہیں۔

فیصل واؤڈا کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تکلیف دہ معاملہ ہے، اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے، ارشد شریف کے قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے۔

فیصل واؤڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش

اس سے قبل صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ہوئے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے۔

فیصل واؤڈا ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔

کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کا قتل

کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ارشد شریف قتل: فیصل واؤڈا، مراد سعید FIA میں طلب

صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کر لیا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *