Categories
Breaking news

اردوان کیساتھ ابنِ عربی، سلیمان شاہ کی تصویر وائرل

دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے معروف صوفی بزرگ ’ابنِ عربی‘ کا کردار نبھانے والے اداکار نے سوشل میڈیا پر تُرک صدر رجب طیب اردوان اور ڈرامے میں قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ارطغرل غازی میں معروف صوفی بزرگ ’ابنِ عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ تُرک صدر رجب طیب اردوان اور ’ارطغرل غازی‘ کے قائی قبیلے کے سردار سلیمان شاہ بھی موجود ہیں۔مذکورہ تصویر میں ان تینوں نامور شخصیات نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔ابنِ عربی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’یہ تصویر رجب طیب اردوان کی سالگرہ کی تقریب میں لی گئی تھی۔‘تُرکی کی ان مشہور شخصیات کی تصویر کو دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں جبکہ تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *