Categories
Breaking news

اراکین اسمبلی بھاگ رہے ہیں، اسی لیے عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ یاد آگئی، مریم نواز

Advertisement
حکومتی ایم پی ایز، ایم این ایز بھاگ رہے ہیں، اسی لیے عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ یاد آگئی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کے اراکین قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی بھاگ رہے ہیں تو عمران خان کو ہارس ٹریڈنگ یاد آگئی۔

Advertisement

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنا مطلب تھا تو پورا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کرلیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ کس کو بے وقوف بنارہے ہیں، ویڈیو بنانے، ریلیز کرنے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کی حمایت نہیں کرتی، اِن کا دہرا معیاربے نقاب کرنا چاہتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بندہ تابع دارکے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتیں، بیک ڈوررابطوں کو ضرورت انھیں ہے جومشکل میں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نالائق کےلیے نظام انصاف جھونکنا عقلمندی نہیں، اِنھیں ن لیگ کی جیت نظر آرہی ہے، عطا تارڑکی گرفتاری جیسے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *