Categories
Breaking news

اداکار گوندا کورونا وائرس میں مبتلا، خود کو گھر تک محدود کرلیا

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ فلموں کی معروف اداکار گوندا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، ان کی اہلیہ سونیتا آہوجا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ اپنے گھر پر قرنطینہ ہوگئے ہیں۔57 سالہ گوندا پر وائرس کی معمولی علامتیں ہیں اور اب انھوں نے اس حوالے سے ضروری پروٹوکول پر عمل شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کی اہلیہ سونیتا آہوجا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی صبح ان کا ٹیسٹ پازیٹو آیا، ان میں بہت معمولی سی علامتیں ہیں اور پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔ سونیتا کا مزید کہنا تھا کہ گوندا نے اب خود کو گھر تک محدود کرکے احتیاط کررہے ہیں۔جہاں تک بڑی اسکرین پر 1990 اور 2000 کے عشروں کے مقبول اداکار کے کام کا تعلق ہے تو وہ آخری بار 2019 میں کامیڈی فلم رنگیلا راجا میں نظر آئے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *