Categories
Breaking news

اداکار رجنی کانت اسپتال میں داخل

Advertisement

معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث حیدرآباد کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔لیجنڈ اداکار رجنی کانت حیدرآباد میں اپنی فلم ‘اناتھی کے لیے موجود تھے جس کی شوٹنگ چند روز قبل کریو ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد روک دی گئی تھی۔تاہم رجنی کانت کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاؤ کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جب تک رجنی کانت کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *