Categories
Breaking news

اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Advertisement
Advertisement

مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ثبات‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے شہرت پانے والے شوبز انڈسٹر ی کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی نے عالمی وبا کورونا وائرس کا شکست دے دی ہے۔اس حوالے سے امیر گیلانی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جس میں اداکار پہلے سے کافی تندرست اور مُسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ 15 دنوں سے میں اکیلا ہی خود کا دوست، ساتھی اور ہمدرد تھا۔‘اداکار نے کہا کہ ’قرنطینہ کے 15 دن میرے لیے انتہائی خوفناک اور پریشان کُن ثابت ہوئے ہیں۔‘اُنہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سب کی دُعاؤں سے اب بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں کیونکہ اس مرتبہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *