Categories
Breaking news

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے آکسیجن خرید کر عطیہ کرنے کی اپیل کردی

مصنفہ اور سابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائز خرید کر اسے عطیہ کریں۔ٹوئنکل اور انکے شوہر معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں آکسی جن کنسنٹریٹرز خرید کر عطیہ کیے ہیں۔منگل کو انھوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اجتماعی طور پر آکسیجن کنسنٹریٹرز خرید کر عطیہ کریں۔اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئنکل نے کہا کہ میرے دن کا آغاز صبح ساڑھے چھ بجے ہوتا ہے، اس دوران میری اسکول کی ایک دوست کا پیغام آیا کہ وہ اپنی دادی کے لیے آکسیجن سلنڈر کی تلاش میں ہے۔
ٹوئنکل کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں تمام دوست، رشتہ دار اور انجانے افراد آکسیجن کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ یہ وہ حالات ہیں جس کے لیے ہمیں آگے آنا ہوگا، لوگوں کی مدد کی اپیل کو ان سنے نہیں جانے دینا ہے۔انھوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ادویات، آکسیجن اور اسپتال کے بستروں کا انتظام کررہے ہیں وہ انجانے ہیں اور امکان ہے کہ کبھی ان سے نہیں ملیں ہونگے انکا مجھ سے یا آپ سے کوئی واسطہ نہیں بس ہمیں اجتماعی طور پر کچھ کرنا ہے۔ اور ہاں یہ مشکل وقت ہے لیکن تھوڑا تھوڑا کرکے یہ بہت ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *